رسائی کے لنکس

افغانستان میں چار غیر ملکی فوجی ہلاک

A Pakistani schoolgirl, who was displaced with her family from Pakistan's tribal areas due to fighting between militants and the army, receives a polio vaccine from a health worker in the outskirts of Islamabad, Pakistan, January 31, 2013.

افغانستان کے مغربی حصے میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں چار غیر ملکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہفتہ کو نیٹو کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں ان ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے تاہم مارے جانے والے فوجیوں کی شہریت س متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ ملک کے اس حصے میں امریکہ،سپین اور اٹلی کے فوجی تعینات ہیں۔

افغانستان میں طالبان شدت پسندوں کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت بین الاقوامی افواج کی جنگ دسویں سال میں داخل ہوگئی ہے اور اس دوران دو ہزار سے زائد اتحادی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

حالیہ برسوں میں شدت پسندوں کی طرف سے بین الاقوامی افواج سمیت افغان انتظامیہ پر حملوں میں تیزیاائی ہے اور رواں سال اتحادی افواج کے لیے اب تک کا سب سے ہلاکت خیز سال ثابت ہورہا ہے۔ گذشتہ برس 521غیر ملکی فوجی مارے گئے تھے جب کہ رواں سال یہ تعداد ساڑھے پانچ سے تجاوز کرگئی ہے۔ صرف رواں ماہ میں اب تک ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 20سے زائد ہے۔

XS
SM
MD
LG