رسائی کے لنکس

ملک کے جنوبی صوبہ ارزگان میں مقامی پولیس سربراہ معمول کی گشت پر تھے کہ سڑک میں نصب بم دھماکے سے اُن کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

افغانستان میں جمعرات کو دو مختلف بم دھماکوں میں ایک ضلعی پولیس سربراہ سمیت کم از کم چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ملک کے جنوبی صوبہ ارزگان میں ایک عہدیدار نے بتایا کہ چورا ضلع میں جمعرات کی صبح مقامی پولیس سربراہ معمول کی گشت پر تھے کہ سڑک میں نصب بم دھماکے سے اُن کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

اس بم دھماکے میں ضلعی پولیس افسر اور اُن کے دو محافظ ہلاک ہو گئے۔

دوسرا بم دھماکا صوبہ ہلمند میں ہوا جس میں ایک شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

افغانستان میں موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہی ملک میں ایک مرتبہ پھر دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
XS
SM
MD
LG