رسائی کے لنکس

افغانستان:بم دھماکے میں 15ہلاک


افغانستان:بم دھماکے میں 15ہلاک
افغانستان:بم دھماکے میں 15ہلاک

جنوبی افغانستان میں سڑک میں نصب بم پھٹنے سے 15افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق صوبہ ہلمند کے ضلع خانشین میں جمعہ کو یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک پک اپ ٹرک دیہاتیوں کو لے کر بازار جارہا تھا۔

صوبائی گورنر کے ترجمان داؤد احمدی کے مطابق دھماکے کی شدت سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ انھوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد عام شہری تھے۔ گورنر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اس واقعے کا ذمہ دار”عوام اور ملک کے دشمنوں “ کو قرار دیا گیاہے۔

ادھر تشدد کے ایک اور واقعے میں ہفتہ کو قندھار میں پولیس ہیڈکوارٹر کی عمارت کے باہر ہونے والے دھماکے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

دریں اثناء ہفتے کو ایک خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری پولیس کی ایک چوری شدہ گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔

شمالی صوبے قندوز کے گورنر کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چہار درہ میں فوجی چوکی کے قریب ہونے والے اس دھماکے سے پانچ اہلکاروں سمیت 14افراد زخمی ہوگئے۔

انھوں نے بتایا کہ دھماکے سے قرب وجوار کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

XS
SM
MD
LG