رسائی کے لنکس

جنوبی افغانستان میں سرکاری وفد پر مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

یہ واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب افغان وفد اس دیہات کا دورہ کر رہا تھا جہاں اتوار کو مبینہ طور پر امریکی فوجی نے فائرنگ کر کے 16 شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن طالبان نے شہری ہلاکتوں کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

منگل کو ہی مشرقی علاقے جلال آباد میں سینکڑوں افراد نے ان ہلاکتوں کے خلاف مظاہرہ کیا جو اتوار کو ہونے والی ان ہلاکتوں کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ تھا۔ مظاہرین نے امریکہ مخالف نعرے بھی لگائے۔

XS
SM
MD
LG