رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش بم حملے میں تین افراد ہلاک


افغانستان: خودکش بم حملے میں تین افراد ہلاک

افغانستان: خودکش بم حملے میں تین افراد ہلاک

مشرقی افغانستان میں خودکش بمباروں کی ایک کارروائی میں حکام کے مطابق کم ازکم تین سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عہدیداروں نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کو صوبہ پکتیا میں پیش آیاجہاں خودکش بمبار نے مقامی پولیس کے ایک تربیتی مرکز پر حملہ کردیا جس سے دو زیر تربیت نوجوان اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

حکام کے مطابق ایک بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جب کہ دوسر ے کو سکیورٹی فورسز نے جسم سے بندھے بارود میں دھماکا کرنے سے قبل ہی گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ فرار ہونے والے تیسرے بمبار کی تلاش جاری ہے۔

اس کارروائی کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔

XS
SM
MD
LG