رسائی کے لنکس

کابل کے وسطی علاقے میں ایک ہوٹل اور اس سے متصل تجارتی مرکز پر پیر کو ہونے والے ایک خودکش حملے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق حملہ آور نے صافی لینڈ مارک ہوٹل اور کابل سٹی سینٹر کے مشترکہ داخلی راستے پر پہنچ کر جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا جس سے وہاں موجود دو محافظ ہلاک ہو گئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی۔

حملے کا نشانہ بننے والے ہوٹل اور اس کے قریب گیسٹ ہاؤسز پر گذشتہ سال ایسے ہی ایک حملے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

دو ہفتے قبل بھی افغان دارالحکومت کی ایک مصروف مارکیٹ میں خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں آٹھ افراد مارے گئے۔

XS
SM
MD
LG