رسائی کے لنکس

افغانستان: سڑک کے کنارے بم کے دھماکے میں پانچ افراد ہلاک


افغانستان: سڑک کے کنارے بم کے دھماکے میں پانچ افراد ہلاک
افغانستان: سڑک کے کنارے بم کے دھماکے میں پانچ افراد ہلاک


جنوبی افغانستان میں سڑک کے کنارے بم کے حملے میں ایک عورت اور چار بچّے ہلاک ہو گئے۔

صوبہ قندھار میں مقامی عہدے داروں نے کہا ہے کہ یہ دھماکا جمعے کے روز ضلع بولدک میں اُس وقت ہوا، جب وہ پانچوں کسی درگاہ سے واپس اپنے گھر جا رہے تھے۔

افغانستان میں امریکی اور غیر ملکی فوجوں میں اضافے اور طالبان باغیوں کے خلاف اُن کی جھڑپوں میں شدّت آ جانے کے ساتھ ساتھ ان جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے عام افغان شہریوں کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ اس ہفتے اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2001 امریکہ کے زیرِ قیادت فوج کشی کے بعد سے افغانستان میں پچھلے سال عام شہریوں کا سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2009 میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں14 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق، بیشتر لوگ طالبان کے حملوں میں مارے گئے۔

XS
SM
MD
LG