رسائی کے لنکس

بم دھماکے میں دو نیٹو فوجی ہلاک


بم دھماکے میں دو نیٹو فوجی ہلاک
بم دھماکے میں دو نیٹو فوجی ہلاک

مشرقی افغانستان میں منگل کے روز مختلف بم دھماکوں میں حکام کے مطابق دو نیٹوفوجی اور دو افغان شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

اتحادی افواج نے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ ان پر حملہ کہاں اور کس طریقے سے کیا گیا۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینے نہ صرف بین الاقوامی افواج بلکہ افغان سکیورٹی فورسز کے لیے بھی ہلاکت خیز ثابت ہوئے ہیں۔

دریں اثنا ایک سرکاری ترجمان نے بتایا ہے کہ غزنی شہر میں موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے کچرا چننے والے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ریموٹ کنٹرول بم کا ہدف پولیس کا ایک ٹرک تھا جو اس وقت جائے وقوعہ کے قریب سے گزر رہا تھا۔ بم حملے میں ایک پولیس افسر سمیت پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔

XS
SM
MD
LG