رسائی کے لنکس

افغانستان: صوبائی گورنر کے دفتر پر حملے میں سات ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں جمعرات کو سرکاری دفاتر کے قریب خودکش بم دھماکوں میں پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد ہلاک اور کم از کم 12 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے ایک ترجمان رؤف احمدی نے بتایا کہ ایک خودکش بمبار نے صوبائی گورنر کے دفتر کے مرکزی گیٹ پر اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کیا جس کے بعد اس کے ساتھیوں نے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

جس پر مسلح حملہ آوروں اور پولیس اہلکاروں کے مابین دو گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا جس میں حملہ آور مارے گئے۔ شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والوں میں چھ پولیس اہلکار اورایک شہری شامل ہے۔

دہشت گرد افغانستان میں سرکاری دفاتر پر ماضی میں بھی ایسے حملے کرتے آئے ہیں۔ گزشتہ ماہ طالبان جنگجوؤں نے قندھار کے گورنر پر بھی حملہ کیا تھا جس میں ان کے دو محافظ ہلاک ہو گئے جب کہ دونوں حملہ آور بھی جوابی کارروائی میں مارے گئے۔

XS
SM
MD
LG