رسائی کے لنکس

افغانستان کے مشرقی صوبے کپیسا میں پیر کو ایک بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق یہ دھماکا ضلع تغاب کے ایک بازار میں ہوا۔ ہلاک ہونے والوں میں افغان پولیس کے ایک کمانڈر ان کا بیٹا اور دو محافظ بھی شامل ہیں۔

دریں اثناء افغانستان میں تعینات نیٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کا فوجی پیر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

بیان کے مطابق یہ فوجی جنوبی افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں شدید زخمی ہوا تھا۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG