رسائی کے لنکس

افغانستان: طالبان کے حملے میں 13 اہلکار ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

جنوب مشرقی صوبہ غزنی میں حکام نے بتایا کہ اہلکار چوکی سے ملحقہ آرام گاہ میں سو رہے تھے کہ ان پر طالبان نے جدید خودکار ہتھیاروں سے ان پر فائرنگ کی۔

افغانستان میں عسکریت پسندوں نے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 13 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

جنوب مشرقی صوبہ غزنی میں حکام نے بتایا کہ اہلکار چوکی سے ملحقہ آرام گاہ میں سو رہے تھے کہ ان پر طالبان نے جدید خودکار ہتھیاروں سے ان پر فائرنگ کی۔

حالیہ مہینوں میں طالبان کی طرف سے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

امریکہ کی زیر قیادت اتحادی افواج ایک منصوبے کے تحت 2014ء کے اواخر تک افغانستان سے واپس چلی جائیں گی اور اس سے قبل ملک میں سلامتی کی ذمہ داریاں مقامی سکیورٹی فورسز کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے۔
XS
SM
MD
LG