رسائی کے لنکس

افغانستان :طالبان شدت پسندوں کے حملے میں دس اہلکار ہلاک


افغانستان :طالبان شدت پسندوں کے حملے میں دس اہلکار ہلاک
افغانستان :طالبان شدت پسندوں کے حملے میں دس اہلکار ہلاک

افغانستان میں اتوار کو تشدد کے دو مختلف واقعات میں دس سکیورٹی اہلکار اور دو درجن زخمی ہوگئے ۔

حکام کے مطابق دارالحکومت کابل میں عسکریت پسندوں نے افغان فوجیوں کو لے جان والی گاڑی پر حملہ کیا جس سے پانچ فوجی ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ۔

وزارت دفاع کے ترجمان جنرل محمد ظاہر عظیمی کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پہلے بس پر گولیوں سے حملہ کیا اور پھر ایک خودکش بمبار نے گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دارالحکومت میں رواں سال مئی کے بعد ہونے والا یہ بڑا حملہ ہے۔ مئی میں طالبان عسکریت پسندوں نے نیٹو کے قافلے پر خودکش حملہ کرکے 18ہلاک کردیا تھا جس میں غیر ملکی فوجی بھی شامل تھے۔

دوسرے واقعے میں اتوار کو ہی شمالی صوبے قندوز میں چار حملہ آوروں نے فوج کے ایک بھرتی مرکز پر حملہ کردیا جس سے تین افغان فوجی اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

صوبے کے نائب گورنر حمداللہ دانشی کے مطابق ابتائی تحقیقات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ آور فوجی وردیوں میں ملبوس تھے۔ ان کے بقول ہلاک ہونے والے اہلکار بھرتی مرکز کے باہر موجود تھے جب کہ 20زیر تربیت اہلکار اس واقعے میں زخمی بھی ہوئے۔

طالبان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

افغان صدر حامد کرزئی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں ان واقعات کو ’مجرمانہ فعل‘ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افغان عوام کے دشمنوں کی کارروائی ہے۔

XS
SM
MD
LG