رسائی کے لنکس

افغانستان:مسلح افراد کے حملے میں کم ازکم آٹھ ہلاک


افغانستان:مسلح افراد کے حملے میں کم ازکم آٹھ ہلاک

افغانستان:مسلح افراد کے حملے میں کم ازکم آٹھ ہلاک

مشرقی افغانستان میں ہفتے کو مسلح افراد نے ایک بنک پر حملہ کرکے کم ازکم آٹھ افراد کو ہلاک اور پچاس سے زائد کو زخمی کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اسلحہ سے لیس لگ بھگ سات افراد نے جلال آباد میں واقع کابل بنک کی ایک شاخ پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں بارڈر سکیورٹی فورس کی وردیوں میں ملبوس تھے۔

حملے کے بعدجلال آباد سے دارالحکومت کابل جانے والی شاہراہ کو افغان پولیس اور اتحادی فوجیوں نے ٹریفک کے لیے بند کردیا ۔ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ حملہ آور کون تھے۔

کابل بنک افغانستان کا سب سے بڑا نجی بنک ہے اور افغان پولیس اور فوج کی تنخواہوں کا حساب کتاب رکھتا ہے۔

XS
SM
MD
LG