رسائی کے لنکس

افغانستان کے صوبہ قندھار میں جمعرات کو ایک خودکش حملے دو بچوں سمیت سات افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبائی گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے جنوبی صوبے میں افغان اور بین الاقوامی افواج کے زیراستعمال ہوائی اڈے کے مرکزی دروازے پر دھماکا کیا۔

جنوبی افغانستان میں ہی تشدد کے ایک دوسرے واقعے میں بین الاقوامی افواج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔ افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس کے فوجیوں کو ایک بم حملے سے نشانہ بنایا گیا۔

XS
SM
MD
LG