رسائی کے لنکس

حکام نے بتایا ہے کہ مغربی افغانستان میں سڑک میں نصب پھٹنے سے پانچ افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ بدھ کو صوبہ ہرات کے علاقے پشتون زرغون میں پیش آیا جہاں حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے چار فوجی جوان اور ایک افسر گاڑی میں سفر کررہے تھے۔

دریں اثناء بدھ کو نیٹو افواج نے بتایا کہ افغان اور اتحادی افواج کی صوبہ ہلمند میں کی جانے والی ایک مشترکہ کارروائی میں متعدد مسلح شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا۔ نیٹو کے مطابق سکیورٹی فورسز طالبان کے ایک کمانڈر کو تلاش کررہی تھیں جو شدت پسندوں کو سڑکوں میں بم نصب کرنے اور اتحادی افواج پر حملوں کے احکامات دیتا تھا۔

صوبہ بلغان میں کی جانے والی ایک اور کارروائی میں منگل کو طالبان کا ایک کمانڈر گرفتار کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG