رسائی کے لنکس

افغانستان کے مشرقی صوبے میں بدھ کو ایک خود کش بم حملے میں کم ازکم 16 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا اور اس کا ہدف اتحادی افواج کا قافلہ تھا۔

نیٹو افواج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اس میں ان کے اہلکاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم انھوں نے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

مرنے والے میں اکثریت افغان شہریوں کی بتائی جاتی ہے جب کہ زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

اس واقعے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم ایسے حملوں میں طالبان شدت پسند ملوث ہوتے ہیں جن کی طرف سے اتحادی اور افغان سکیورٹی فورسز حملوں میں حالیہ مہینوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

XS
SM
MD
LG