رسائی کے لنکس

قندوز: خودکش بم دھماکے میں 26 ہلاک


قندوز: خودکش بم دھماکے میں 26 ہلاک

قندوز: خودکش بم دھماکے میں 26 ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں پیر کو ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے میں کم ازکم 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ قندوز صوبے کے شہر امام صاحب ضلع میں پیش آیا جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے ایک سرکاری عمارت کے باہر جمع تھی اور اسی دوران ایک خودکش بمبار نے وہاں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

جنوبی اور مشرقی افغانستان کے علاوہ حالیہ مہینوں میں شمالی حصوں میں بھی طالبان کی شدت پسند کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

XS
SM
MD
LG