رسائی کے لنکس

افغانستان : تین امریکی فوجی ہلاک


افغانستان : تین امریکی فوجی ہلاک
افغانستان : تین امریکی فوجی ہلاک


نیٹو نے کہا ہے کہ اتوار کے روز جنوبی افغانستان میں بموں کے الگ الگ دو دھماکوں میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ۔ اتحاد نے اور کوئى تفصیل فراہم نہیں کی۔

ہفتے کے روز اسی علاقے میں سڑک کے کنارے بم کے ایک دھماکے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

اسی دوران، نیٹو نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز صوبہ ہلمند کے جنوبی علاقے کی ایک مارکیٹ میں کسی بم کے پھٹنے سے دو بچّے ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

ہفتے کے روز اس سے پہلے جنوب مشرقی صوبے خوست کے ضلعے تنئى میں ایک 16 برس کے افغان لڑکے کا پاؤں گھریلو ساخت کے کسی بم پر آگیا اور بم کے پھٹ جانے سے وہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔

XS
SM
MD
LG