رسائی کے لنکس

زیرتربیت افغان پولیس اہلکارکی فائرنگ سے تین ہسپانوی ہلاک

  • ب

افغانستان کے شمال مغربی صوبہ بادغیس میں بدھ کو ایک زیر تربیت پولیس اہلکار نے دو ہسپانوی فوجی اہلکاروں اور ایک مترجم کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

حکام نے بتایا ہے کہ صوبائی دارالحکومت قلعہ نو میں ہسپانیہ کے زیر انتظام اڈے پر پیش آئے اس واقعے میں حملہ آور افغان اہلکار کو بھی جوابی کارروائی کرکے ہلاک کر دیا گیا۔

ہسپانیہ کے وزیر داخلہ ایلفرڈو پئرزروبلکابا (Alferdo Perez Rubalcaba) نے کہا ہے کہ یہ ایک سوچا سمجھا حملہ تھا جو اسلحے کے استعمال کی مشق کے دوران کیا گیا ۔ انھوں نے اس کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا۔ حملے میں ہلاک ہونے والا مترجم ایرانی نژاد ہسپانوی شہری تھا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی افغان پولیس اور فوجی اہلکار اپنے غیر ملکی تربیت کاروں کو ہلاک کرچکے ہیں۔ ان دنوں افغانستان میں تعینات اتحادی افواج افغان سکیورٹی فورسز کو تربیت دینے میں سرگرم ہیں تا کہ آئندہ برس کے وسط تک سکیورٹی کی ذمہ داریاں مکمل طور پر افغان اہلکاروں کو سونپ دی جائیں۔

XS
SM
MD
LG