رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں چارپولیس اہلکار ہلاک


افغانستان: بم دھماکے میں چارپولیس اہلکار ہلاک

افغانستان: بم دھماکے میں چارپولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں منگل کو ایک بم دھماکے میں چار افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ اوبے (Obe) کے علاقہ میں ہوا اور اس میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں مقامی پولیس کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

ادھر مشرقی افغانستان میں نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی افواج نے ایک سینیئر طالبان رہنما کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ امریکی بحریہ کے دو فوجیوں کے اغوا اور قتل میں شریک تھا۔

حکام کے مطابق افغان اور نیٹو افواج نے یہ گرفتاری پیر کو صوبہ لوگر میں کی، لیکن طالبان رہنما کی شناخت نہیں بتائی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG