رسائی کے لنکس

افغانستان میں بم دھماکا، 10 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان میں حکام نے کہا ہے کہ ملک کے ایک مرکزی صوبے میں منگل کی شب تیل کے ایک ٹرک میں بم دھماکے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ کابل کے شمال میں پروان صوبے میں پیش آیا۔ بم دھماکے سے ٹرک میں ایک بڑا سوراخ ہو گیا اور اس سے رسنے والے تیل کو برتنوں میں اکھٹا کرنے کے لیے بڑی تعداد میں مقامی لوگ جمع ہو گئے۔ اس ہی اثنا میں تیل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے ہجوم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

دریں اثنا افغان حکومت نے عالمی رہنماؤں اور پیش اماموں کو کہا ہے کہ وہ منشیات کے خلاف آگاہی مہم میں حصہ لیں۔

وزارت برائے انسداد منشیات نے منگل کو کابل میں شروع ہونے والی تین روزہ کانفرنس میں شریک 600 شرکاء پر زور دیا کہ اسلام میں ہر قسم کی منشیات کے استعمال اور کاشت کی ممانعت ہے، اور مذہبی رہنما اس امر کو اپنے خطبات میں اجاگر کر سکتے ہیں۔

وزارت نے امید ظاہر کی ہے کہ کانفرنس کے شرکاء اس سلسلے میں فتویٰ بھی جاری کریں گے اور افغانستان میں منشیات کے خاتمے کے لیے مذہبی رہنماؤں کے کردار کی اہمیت پر زور دیں گے۔

XS
SM
MD
LG