رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکوں میں تین امریکی فوجی ہلاک


نیٹو کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز ملک کے مشرق اور جنوب میں ہونے والےبم حملوں میں اُس کے دو فوجی ہلاک ہوئے۔

افغان عہدےداروں نے بتایا ہے کہ جمعرات کی رات گئے شمالی صوبہٴ قندوز میں ہونے والے ایک اور بم حملے میں کم از کم دو پولیس اہل کار اور دو سویلین ہلاک ہوگئے، جب کہ 14افراد زخمی ہوئے۔

مشرقی صوبہٴ کنڑ میں نیٹو نے بتایا کہ نیٹو اِن الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے جِن میں کہا گیا تھا کہ جمعرات کو نیٹو کی فوجی چوکی پر باغیوں کے حملے کے بعد ہونے والی فضائی کارروائی میں افغان سویلین ہلاک ہوئے ہیں۔

افغان پولیس کے سربراہ خلیل اللہ ضیائی نے فرانس کے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ نیٹو فائر میں چھ بچے ہلاک ہوئے، جو علاقے کی ایک پہاڑی پر کوڑے میں سے دھاتوں کے ٹکڑے جمع کر رہے تھے۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ چار باغی ہلاک ہوئے۔ اُس کے بتایا کہ لڑائی کے دوران باغیوٕں کی طرف سے داغا ہوا چھوٹے دہانے کا گولہ اُس کے نشانے سے پہلے گِرا، اور بظاہر اُسی کے باعث ایک افغان سویلین ہلاک ہوا۔

جمعرات کو افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں نیٹو اورافغان فوج غلطیان کر رہی ہے۔ اُنھوں نے نیٹو کارروائیوں میں سویلین ہلاکتوں کے معاملے پر عدم پیش رفت اور پاکستان میں سرحد پارشدت پسندوں کی پناہ گاہوں کی موجودگی کومعرض الزام ٹھہرایا۔

XS
SM
MD
LG