رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش کار بم دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان کے شمالی حصے میں ہفتہ کو ایک خودکش کاربم حملے میں بین الاقوامی اور افغان سکیورٹی فورسز سمیت متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

افغان نیشنل پولیس کے ایک ترجمان محمد احمد زئی کا کہنا ہے کہ صوبہ تخار میں ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سے گورنر کے دفتر کے احاطے میں اس وقت حملہ کیا جب وہاں حکام ایک اجلاس میں شریک تھے۔

احمد زئی کے بقول حملے میں جنوبی افغانستان کی پولیس کے سربراہ جنرل داؤد داؤدکے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ داؤد انسداد منشیات کے لیے نائب وزیرداخلہ اور احمد شاہ مسعود کے محافظ بھی رہ چکے ہیں۔

شمالی اتحاد کے لیڈر احمد شاہ مسعود کو القاعدہ نے امریکہ میں گیارہ ستمبر 2001ء کے دہشت گردانہ حملوں سے دو روز قبل ایک خودکش حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

افغانستان میں امریکہ کی زیر قیادت بین الاقوامی افواج کے ایک ترجمان میجر ٹم جیمز کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس حملے میں متعدد اتحادی فوج اور افغان پولیس کے اہلکار زخمی ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے فوری طور پر مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

XS
SM
MD
LG