رسائی کے لنکس

افغانستان : با وردی شخص کی فائرنگ سے چھ نیٹو فوجی ہلاک


افغانستان : با وردی شخص کی فائرنگ سے چھ نیٹو فوجی ہلاک
افغانستان : با وردی شخص کی فائرنگ سے چھ نیٹو فوجی ہلاک

افغانستان میں تعینات بین الاقوامی اتحادی افواج ’ایساف‘نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان سرحدی پولیس کی وردی میں ملبوس ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے نیٹو کے چھ فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ بیان کے مطابق یہ واقعہ ملک کے مشرقی حصے میں پیش آیا جہاں نیٹو افواج مقامی فورسز کو تربیت فراہم کر رہی ہیں۔

بین الاقوامی افواج نے بتایا ہے کہ حملہ آور کو ہلا ک کر دیا گیاہے ۔ مزید برآں افغان اور ایساف فورسزکی ایک مشترکہ ٹیم اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

تاحال یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص افغان پولیس افسر تھایا کہ شدت پسند۔ ماضی میں بھی طالبان جنگجوافغان پولیس اور فوج کی وردیوں کا استعمال کرتے ہوئے نیٹو اور افغانستان کی فورسز پر حملے کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG