رسائی کے لنکس

افغانستان: گورنر کے دفتر کے باہر خودکش حملہ ،ایک ہلاک

  • ب

افغانستان کے مشرقی صوبہ جلال آبال میں گورنرکے دفتر کے باہر خود کش بم حملے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں ۔ مقامی حکام نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کا سربراہ اس حملے میں ہلاک ہوا ہے تاہم صوبائی گورنر محفوظ رہے ۔

حکام کے مطابق جلال آباد میں خودکش حملہ ہفتے کی صبح اُس وقت ہوا جب سرکاری حکام ہیڈکوارٹر میں داخل ہو رہے ہوتے ہیں۔ گورنر گل آغا شیرازی کے ترجما ن نے کہا ہے کہ جب خودکش حملہ ہوا تو گورنر آغا اپنے دفتر میں تھے۔

افغانستان میں حالیہ مہینوں میں طالبان جنگجوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور افغان حکام کے علاوہ ان حملوں کا ہدف غیر ملکی فوجی اور تنصیبات رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG