رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکوں میں نیٹو فوجی سمیت پانچ شہری ہلاک


افغانستان: بم دھماکوں میں نیٹو فوجی سمیت پانچ شہری ہلاک

افغانستان: بم دھماکوں میں نیٹو فوجی سمیت پانچ شہری ہلاک

افغانستان کے جنوب میں سڑک میں نصب بم پھٹنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ملک میں تعینات اتحادی افواج نے بتایا کہ جمعہ کو ارزگان صوبے کے شہر ترنکوٹ میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا۔

اس واقعے کی تاحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن طالبان شدت پسند سڑک میں بم نصب کرکے غیر ملکی اور افغان سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے آئے ہیں۔

دریں اثناء جنوبی افغانستان میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں نیٹو کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔

ایک روز قبل صوبہ ہلمند میں سڑک میں نصب بم پھٹنے سے دس افغان پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔ اس واقعے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔

XS
SM
MD
LG