رسائی کے لنکس

افغانستان: پُرتشدد واقعات میں 1 نیٹو اہلکار، 3 سرکاری ملازمین ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان کے جنوبی حصے میں ہونے والے بم دھماکے میں نیٹو کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔

امریکی کی زیر قیادت اتحادی افواج کی طرف سے بدھ کو جاری ہونے والے بیان میں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ دیسی ساختہ بم کا نشانہ بنا۔

بیان میں فوجی کی شہریت اور واقعے کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

اس تازہ ہلاکت کے بعد رواں سال مرنے والے نیٹو فوجیوں کی تعداد 173 ہوگئی ہے۔

دریں اثناء شمالی صوبے ننگرہار میں سڑک میں نصب بم پھٹنے سے تین سرکاری ملازم ہلاک ہوگئے۔ دیہ بالا ضلع میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دفتر جانے والے سرکاری ملازمین کی گاڑی سڑک میں نصب بم سے ٹکرا گئی۔

ادھر ایک روز قبل منگل کی شب شمالی افغانستان میں طالبان نے پولیس کی ایک چوکی پر حملہ کرکے آٹھ اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ صوبہ بدخشاں کے پہاڑی علاقے میں واقعہ اس چوکی کا قبضہ بحال کرنے کے لیے پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا جس میں چھ شدت پسند مارے گئے۔

XS
SM
MD
LG