رسائی کے لنکس

افغانستان میں طالبان کمانڈر ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان کے صوبہ قندوز میں بین الاقوامی اتحادی افواج نے کارروائی کر کے طالبان کے ایک اعلیٰ کمانڈ ر کو ہلاک کر دیا ہے ۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق قندوز پولیس کے سربراہ سید رحمن نے ہلاک ہونے والے دہشت گرد کمانڈر کی شناخت ملابہادر کے طور پر کی ہے ۔پولیس سربراہ نے بتایا کہ ملابہادر علاقے میں سینکڑوں جنگجوؤں کی قیادت کررہا تھا اور طالبان نے اُسے علاقے کا گورنر بھی نامزد کر رکھا تھا۔

ایساف فورسز نے کہا ہے کہ اُنھوں نے اس جنگجوکمانڈر کو جمعرات کے روز ضلع چار درہ میں نشانہ بنایا اور اس حملے میں ملا بہادر کا محافظ بھی مارا گیا۔

دریں اثناء جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب قندھار میں عسکریت پسندوں نے دو گھروں پر دستی بم پھینکے ۔ پولیس عہدیداروں کے مطابق پہلے حملے میں ایک بچہ ہلاک جب کہ دوسرے مکان پر بم گرنے سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔

XS
SM
MD
LG