رسائی کے لنکس

افغانستان: مارٹر کے حملے میں تین عورتیں ہلاک


پیر کے روز اُس حملے میں کم سے کم چار اور افراد زخمی ہوئے تھے

افغان عہدے داروں نے کہا ہے کہ مشرقی افغانستان میں مارٹر کے ایک حملے میں تین عورتیں ہلاک ہوگئیں۔
وزارتِ داخلہ نے منگل کے روز کہا ہے کہ جنگجوؤں نے کپیسا کے صوبے میں ضلعی حکومت کی ایک عمارت کو ہدف بنایا تھا لیکن اُن کے مارٹر، ضلع الاسے میں گھروں پر گِرے۔ پیر کے روز اُس حملے میں کم سے کم چار اور افراد زخمی ہوئے تھے۔
جس دن یہ عورتیں ہلاک ہوئی تھیں، اُسی دن نیٹو کے فوجیوں نےجنوبی صوبے قندھار میں ایک بَس پر گولی چلا کر چار عام شہریوں کو ہلاک کیا تھا۔
افغان عہدے داروں نے کہا کہ پیر کے روز ہی شمال کے صوبے فریاب میں سڑک کے کنارے ایک بم کے دھماکے میں چار پولیس افسر ہلاک ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG