رسائی کے لنکس

افغانستان: عسکریت پسندوں کے حملے دو غیر ملکی فوجی ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

تازہ حملے میں دو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد رواں ماہ اب تک ہلاک والے غیر ملکی اہلکاروں کی تعداد 40 سے تجاوز کر گئی ہے۔

افغانستان میں نیٹو افواج نے کہا ہے کہ ملک کے مشرقی حصے میں عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں اس کے دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی اتحادی افواج نے کہا ہے کہ یہ حملہ ہفتہ کو ہوا لیکن اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

نیٹو نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شہریت سے متعلق معلومات فراہم نہیں کیں البتہ مشرقی افغانستان میں زیادہ تر امریکی فوجی تعینات ہیں۔

تازہ حملے میں دو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد رواں ماہ اب تک ہلاک والے غیر ملکی اہلکاروں کی تعداد 40 سے تجاوز کر گئی ہے۔
XS
SM
MD
LG