رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں پانچ ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق صوبہ تخار کے ضلع اشکامش میں ہونے والے بم دھماکے کا نشانہ بننے والوں میں ضلعی ناظم عبد العزیز اور صوبائی امن کونسل کے رکن حاجی ہاشم بھی شامل ہیں۔

افغانستان کے شمالی صوبے میں پیر کو ایک بم دھماکے میں دو سرکاری عہدیداروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق صوبہ تخار کے ضلع اشکامش میں ہونے والے بم دھماکے کا نشانہ بننے والوں میں ضلعی ناظم عبد العزیز اور صوبائی امن کونسل کے رکن حاجی ہاشم بھی شامل ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ افراد مرکزی شہر جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی سڑک میں نصب بم سے ٹکرا گئی۔

تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اس میں طالبان شدت پسند ملوث ہیں۔

طالبان شدت پسندوں کی طرف سے پہلے بھی ایسے پرتشدد واقعات دیکھنے میں آتے رہے ہیں جن میں خصوصاً صدر حامد کرزئی کی حکومت کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG