رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش بم دھماکوں میں 45ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق صوبہ نمروز کے دارالحکومت زرنج میں یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد روزہ افطار کرنے کے لیے اشیا خریدنے میں مصروف تھی۔

افغانستان کے جنوب مغربی صوبے میں منگل کو ہونے والے تین خودکش بم دھماکوں میں کم ازکم 45 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق صوبہ نمروز کے دارالحکومت زرنج میں یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد روزہ افطار کرنے کے لیے اشیا خریدنے میں مصروف تھی۔

ان دھماکوں میں 70 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ حکام کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر عام شہری تھے۔

پولیس حکام کا کہناہے کہ شہر کے مختلف حصوں میں تین بم دھماکے ہوئے جن میں سے ایک دھماکے کا ہدف شہر کی ایک بڑی مارکیٹ تھی۔

پولیس کے مطابق شمالی صوبے قندوز کے ایک پرہجوم بازار میں میں ایک موٹر سائیکل پر نصب بم پھٹنے سے کم ازکم 9 افراد ہلاک اور25 زخمی ہوگئے۔

صوبائی گورنر عبدالکریم براوی نے بتایا کہ پہلا خودکش دھماکا شہر کے مرکزی حصے میں ہوا جب کہ شہر کے دیگر علاقوں میں پولیس نے دو بمباروں پر فائرنگ کی جس سے حادثاتی طور پر ان کے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا ہوگیا۔

نمروز نسبتاً پرامن افغان صوبہ رہا ہے لیکن حالیہ دونوں میں یہاں بھی پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

نمروز میں ہونے والا بم دھماکہ اس سال کا سب سے زیادہ مہلک بم دھماکہ تھا۔

گزشتہ ہفتے صوبے کے دورافتادہ ضلع دلمیر میں ایک افغان پولیس افسر نے فائرنگ کرکے اپنے گیارہ ساتھیوں کو ہلاک کردیا تھا۔
XS
SM
MD
LG