رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش بم دھماکے میں 25 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مقامی حکام کے مطابق بظاہر اس حملے کا ہدف ضلعی گورنر ہمیشہ گل تھے تاہم وہ اس حملےمیں محفوظ رہے لیکن ان کا بیٹا مرنے والوں میں شامل ہے۔

افغانستان کے مشرقی صوبے میں منگل کو ہونے و الے ایک خودکش بم دھماکے میں کم ازکم 25 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستان کی سرحد کے قریب واقع صوبہ ننگرہار کے ضلع دربابا میں خودکش بمبار نے یہ کارروائی ایک جنازے کے دوران کی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔

مقامی حکام کے مطابق بظاہر اس حملے کا ہدف ضلعی گورنر ہمیشہ گل تھے تاہم وہ اس حملےمیں محفوظ رہے لیکن ان کے بیٹا مرنے والوں میں شامل ہے۔

فوری طور پر کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
XS
SM
MD
LG