رسائی کے لنکس

صوبہ ہرات میں حکام کے مطابق مرنے والوں میں ادرسکان ضلع میں پولیس اکیڈمی کا ایک استاد بھی شامل ہے۔

افغانستان کے مغرب میں ہفتہ کو ہونے والے بم دھماکے میں کم ازکم دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

صوبہ ہرات میں حکام کے مطابق مرنے والوں میں ادرسکان ضلع میں پولیس اکیڈمی کا ایک استاد بھی شامل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول بم کیا گیا اور اس کی زد میں آکر دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم طالبان شدت پسندوں کی طرف سے حالیہ مہینوں میں بین الاقوامی و مقامی سکیورٹی فورسز پر متعدد بار جان لیوا حملے کیے جاچکے ہیں۔

گزشتہ ہفتے پولیس ٹریننگ سنٹر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے دو محافظ ہلاک ہوگئے تھے۔
XS
SM
MD
LG