رسائی کے لنکس

افغانستان: کار بم دھماکے میں دو افراد ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

حکام نے بتایا ہے کہ صوبہ ہلمند کے مرکزی شہرلشکر گاہ میں یہ دھماکا سکیورٹی فورسز کے دفاتر کے قریب ہوا جس میں انٹیلی جنس ادارے کے تین اہلکار اور چار شہری زخمی بھی ہوئے۔

افغانستان کے جنوب میں پیر کو ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم ازکم انٹیلی جنس ادارے کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

حکام نے بتایا ہے کہ صوبہ ہلمند کے مرکزی شہرلشکر گاہ میں یہ دھماکا سکیورٹی فورسز کے دفاتر کے قریب ہوا جس میں انٹیلی جنس ادارے کے تین اہلکار اور چار شہری زخمی بھی ہوئے۔

تاحال کسی نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم مقامی و غیر ملکی سکیورٹی فورسز پر طالبان شدت پسندوں کی طرف سے ہلاکت خیز حملوں میں حالیہ مہینوں کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
XS
SM
MD
LG