رسائی کے لنکس

اطلاعات کے مطابق 2001 کے بعد اب تک افغانستان میں ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد 435 ہو گئی ہے۔

برطانیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جنوبی افغانستان میں اس کے دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایک بیان میں بتایا گیا کہ یہ فوجی صوبہ ہلمند میں معمول کے گشت کے دوران عسکریت پسندوں کے حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔

برطانوی فوجیوں کے نام اور ان حالات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں جو ان کی ہلاکت کا سبب بنے۔

اطلاعات کے مطابق 2001 کے بعد اب تک افغانستان میں ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد 435 ہو گئی ہے۔
XS
SM
MD
LG