رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش کار بم دھماکے میں تین ہلاک


Displaced Afghans wait for aid near the site of a landslide in Badakhshan province.
Displaced Afghans wait for aid near the site of a landslide in Badakhshan province.

حکام نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع خوست کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک امریکی فوجی تنصیب اور فضائی اڈہ ہے۔

مشرقی افغانستان میں بدھ کی صبح ایک امریکی فوجی اڈے کے قریب ہونے والے خودکش کار بم دھماکے میں کم ازکم تین افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع خوست کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک امریکی فوجی تنصیب اور فضائی اڈہ ہے۔ اس واقعے میں کم ازکم سات افراد زخمی بھی ہوئے۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ہلاک و زخمی ہونے والے تمام افغان شہری بتائے جاتے ہیں۔

حالیہ مہینوں کے دوران طالبان کی طرف سے ملک میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
XS
SM
MD
LG