رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش دھماکوں میں چار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق یہ حملے صوبہ قندھار کے علاقے اسپن بولدک میں قبائلی عمائدین پر کیے گئے جو سرکاری احاطے میں ہونے والے ایک اجلاس میں شریک تھے۔

افغانستان میں اتوار کو ہونے والے دو خودکش بم حملوں میں کم ازکم چار افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق یہ حملے صوبہ قندھار کے علاقے اسپن بولدک میں قبائلی عمائدین پر کیے گئے جو سرکاری احاطے میں ہونے والے ایک اجلاس میں شریک تھے۔

اسپن بولدک میں حکام نے بتایا کہ عمائدین کے اجلاس پر ہونے والے خودکش حملے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ پہلے دھماکے کے بعد جب پولیس اہلکار جائے وقوعہ کا محاصرہ کیے ہوئے تھے تو اسی اثنا میں ایک اور خودکش بمبار دوڑتا ہوا ان کے قریب پہنچا۔

پولیس اہلکاروں نے خودکش بمبار پر فائرنگ کی جس سے اس کے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا ہوگیا۔

قندھار طالبان شدت پسندوں کا ایک مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے اور 2001ء سے افغانستان میں امریکہ کی قیادت میں لڑی جانے والی جنگ کے دوران بین الاقوامی افواج کو یہاں سب سے زیادہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران طالبان کی طرف سے ملک میں ہلاکت خیز حملوں میں اضافہ دیکھنے میں ٰآیا ہے۔ 2014ء کے اواخر میں افغانستان سے لڑاکا امریکی افواج کے انخلا کے تناظر میں مبصرین مقامی سکیورٹی فورسز کی استعداد کار پر شبہات کا اظہار کرتے آرہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG