رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں آٹھ پولیس اہلکاروں سمیت 10 ہلاک


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

قندھار شہر کے نواح سے چند مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی سڑک میں نصب ایک دیسی ساختہ بم کی زد میں آگئی۔

افغانستان کے جنوب میں ایک بم دھماکے میں آٹھ پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

جنوبی صوبہ قندھار میں حکام نے اتوار کو بتایا ہے کہ رات دیر گئے پولیس اہلکار ایک جگہہ بم کی اطلاع پر روانہ ہوئے۔ قندھار شہر کے نواح سے چند مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی سڑک میں نصب ایک دیسی ساختہ بم کی زد میں آگئی۔

دھماکے سے آٹھ اہلکار اور زیر حراست دو مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔

ہفتہ کی شام بھی جنوبی علاقے قندوز میں پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر خودکش بم حملے میں کم ازکم 10 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

حالیہ مہینوں میں طالبان شدت پسندوں کی طرف سے مقامی اور غیر ملکی سکیورٹی فورسز پر ہلاکت خیز حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
XS
SM
MD
LG