رسائی کے لنکس

افغانستان: 17 دیہاتی اور نیٹو کا ایک فوجی ہلاک


فائل

فائل

بتایا جاتا ہے کہ صوبہٴہرات میں بم دھماکہ اُس وقت ہوا جب یہ دیہاتی ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے

افغان حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مغربی علاقے میں طالبان شدت پسندوں کے نصب کردہ سڑک کنارے بم پھٹنے سے17 دیہاتی ہلاک ہوئے، جِن میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی۔

اُنھوں نے بتایا کہ بم دھماکہ اُس وقت ہوا جب یہ دیہاتی صوبہٴہرات میں ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔

ایک اور واقع میں ایک افغان فوجی نےجنوبی افغانستان میں قندھار کے ہوائی اڈے پر فائر کھول دیا، جِس کے نتیجے میں نیٹو کا ایک اہل کار ہلاک ہوا۔

نیٹو کی بین الاقوامی افواج کا کہنا ہے کہ واقع کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

فوری طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والےفوجی کا تعلق کس ملک سے تھا۔

کچھ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سلوواک فوجی اُن میں شامل ہیں جِن پر فائر کھولا گیا۔

امریکی قیادت میں کام کرنے والی افواج حالیہ برسوں کے دوران نیٹو سے وابستہ افغان سکیورٹی فورسز کے ناراض عناصر کے درون خانہ حملوں کا شکار بنے ہیں۔
XS
SM
MD
LG