رسائی کے لنکس

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: افغانستان نے ہانگ کانگ کو ہرا دیا


16 مارچ سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ابھی کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلا جا رہا ہے جس میں شریک آٹھ ٹیموں میں سے کامیاب ہونے والی دو ٹیمیں سپر 10 مرحلے میں شامل ہوں گی۔

بنگلہ دیش میں جاری پانچویں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کوالیفائنگ راؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو باآسانی سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

منگل کو چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے مقررہ بیس اوورز میں 153 رنز بنائے اور اس کے آٹھ کھلاڑی آوٹ ہوئے۔

ہانگ کانگ کی طرف سے چیپمین نے 38 جب کہ وقاص 32 نے رنز بنائے۔

افغانستان کی طرف سے شاہ پور زدران، حمزہ ہوتک اور محمد نبی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

افغانستان کی جانب سے اوپنر محمد شہزاد اور شفیق اللہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں اور مطلوبہ ہدف اٹھارہ اوورز میں ہی حاصل کر لیا۔ دونوں نے بالترتیب 68 اور 51 رنز اسکور کیے۔

اس ٹورنامنٹ میں اس سے پہلے افغانستان کو میزبان بنگلہ دیش کے ہاتھوں نو وکٹوں سے شکست ہوئی جبکہ ہانگ کانگ نیپال سے 80 رنز سے ہار گیا تھا۔

16 مارچ سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ابھی کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلا جا رہا ہے جس میں شریک آٹھ ٹیموں میں سے کامیاب ہونے والی دو ٹیمیں سپر 10 مرحلے میں شامل ہوں گی۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سپر 10 مرحلے کا آغاز روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے ہوگا جو 21 مارچ کو میر پور میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG