رسائی کے لنکس

تشددکی کارروائیاں افغانوں کو ضروری طبی سہولیات کی دستیابی میں حائل : ریڈ کراس


تشددکی کارروائیاں افغانوں کو ضروری طبی سہولیات کی دستیابی میں حائل : ریڈ کراس

تشددکی کارروائیاں افغانوں کو ضروری طبی سہولیات کی دستیابی میں حائل : ریڈ کراس

ریڈکراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا ہے کہ افغانستان کی جنگ ملک میں طبی خدمات پر بہت برے اثرات ڈال رہی ہے، ایسے میں جب متعدد لوگوں کوہنگامی طبی سہولیات تک رسائی حاصل نہیں۔

ریڈ کراس نے منگل کے روز بتایا کہ تنازع سے براہِ راست متاثرہ علاقوں میں لڑائی، بارودی سرنگوں اور بند سڑکوں کے باعث متعدد لوگوں کا ہسپتال تک پہنچنا بھی ایک دشوار امر ہے۔

امدادی ادارے نے ایک ٹیکسی ڈرائیور کا حوالہ دیاہےجو روزانہ جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع سنگین سے زخمیوں کو ہمسایہ صوبہٴ قندھار میں ریڈ کراس کی امداد سے چلنے والے ایک ہسپتال لے جایا کرتا ہے۔ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ تشدد اور عدم سلامتی کے باعث دو گھنٹوں کی مسافت سات گھنٹے طویل ہو جاتی ہے۔

ریڈ کراس نے بتایا ہے کہ اِس معاملے سے نمٹنے کے لیے وہ مقامی ڈاکٹروں کو اسلحے کے زخمی مریضوں کے علاج کی تربیت دی رہی ہے۔



XS
SM
MD
LG