رسائی کے لنکس

افریقہ میں ترقی کے لیے عالمی امداد پر زور

  • ب

سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کی طرف سے بنائے گئے کمیشن نے ترقی یافتہ ملکوں سے کہا ہے کہ وہ افریقہ میں ترقی کے لیے اپنی امداد میں اضافہ کریں۔

”کمیشن فار افریقہ“ کی طرف سے پیر کو جاری ہونے والی رپورٹ میں افریقی ممالک کی حکومتوں کو سفارشات پیش کی گئی ہیں کہ وہ روزگار کے مواقع بڑھانے،غربت میں کمی اور صحت وتعلیم کی سہولیات کو بہتر کرنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ عطیہ دینے والے ممالک کو چاہیئے کہ وہ افریقی ملکوں کو سالانہ دس سے بیس ارب ڈالر دیں تاکہ وہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے علاوہ قدرتی وسائل کے استعمال سے صاف توانائی حاصل کرسکیں۔

پانچ سال قبل کمیشن کی طرف سے اس براعظم میں ترقی کے فروغ اور صحت وتعلیم کے مسائل کے حل کے لیے وسیع پیمانے پر مقاصد متعین کیے گئے تھے۔

کمیشن کی اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افریقی ممالک کی حکومتیں ان مقاصد کے حصول کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کررہیں جب کہ انٹرنیشنل ڈونرز بھی امداد کے وعدے پر پورا اترنے میں ناکام رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG