رسائی کے لنکس

ملاوی افریقی یونین کا نیا صدر منتخب ہوگا


ملاوی افریقی یونین کا نیا صدر منتخب ہوگا

ملاوی افریقی یونین کا نیا صدر منتخب ہوگا

ملاوی کے صدر بنگو وا مرتھا ریکا اگلے سال کے لیے افریقی یونین کے چیئرمین ہوں گے

ملاوی نے افریقی یونین کے ایکزیکٹوز کے گروپ کے اجلاس میں بحث مباحثوں کے بعد چیئرمین شپ حاصل کرلی ہے۔

روایت کے مطابق افریقی یونین کی صدارت سالانہ بنیادوں پر پانچ علاقوں میں منتقل ہوتی ہے اور اس سال جنوبی افریقہ کی باری تھی۔

لیبیا کے راہنما معمر قدافی نے مرکزی افریقی اتھارٹی کے قیام کے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے دوسری مدت کے لیے یونین کی صدرات حاصل کرنے کی مہم چلائی تھی۔ تاہم افریقی راہنماؤں نے اس تجویز کو اتوار کے روز ایتھوپیا کے دارالحکومت میں سربراہ اجلا س شروع ہوتے ہی مسترد کردیا تھا۔

ملاوی کے صدر بنگو وا مرتھا ریکا اگلے سال کے لیے افریقی یونین کے چیئر مین ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بن گی ، سربراہی اجلاس کے موقع پر دارفر میں امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ادیس اباما میں موجو دتھے۔

اتوار کے روز سوڈان پر ایک خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مسٹر بن گی مون نے کہا کہ سوڈان کی حکومت اور دارفر کے قبائلی گروپوں، دونوں کو اس جنگ زدہ علاقے میں امن کے لیے رعائتیں دینی چاہیں۔

XS
SM
MD
LG