رسائی کے لنکس

افریقن یونین کا سالانہ اجلاس کمپالا میں شروع


افریقن یونین کا پندرواں سالانہ اجلاس یوگینڈا کے دارالحکومت کمپالا میں انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں شروع ہو گیا ہے۔اجلاس کے دوران جن موضوعات پر بحث ہوگی ان میں صومالیہ سرفہرست ہے۔

افریقن یونین کا پندرواں سالانہ اجلاس یوگینڈا کے دارالحکومت کمپالا میں انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں شروع ہو گیا ہے۔

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم گورڈن براؤن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ براعظم افریقہ میں ترقی کے لئے خطے کی پیداوار اور صارفین کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرنا انتہائی اہم ہے۔

امریکہ کے اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ فٹ بال ورلڈ کپ کےفائنل میچ کے دوران کمپالا میں ہونے والے خود کش حملوں کے بارے میں بھی افریقی رہنماؤں سے بات چیت کریں گے۔ صومالیہ میں انتہا پسند تنظیم الشباب نے گیارہ جولائی کو ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی جن میں حملوں میں چھہتر افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

حملوں کے بعد افریقن یونین نے اعلان کیا تھا کہ سالانہ اجلاس میں جن موضوعات پر بحث ہوگی ان میں صومالیہ سرفہرست ہوگا۔

یوگینڈا کے وزیر خارجہ اکیلو اوریم نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سالانہ اجلاس کے موقع پر انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں جو عام طور پر سربراہان مملکت کے لئے کئے جانے والے انتظامات سے بھی سخت ہیں۔

XS
SM
MD
LG