رسائی کے لنکس

دورہٴ چین، رائس اعلیٰ اہل کاروں سے ملیں گی: وائٹ ہاؤس


شنگھائی میں، رائس چوٹی کے کاروباری منتظمین سے ملاقات کریں گی جس دوران چین میں کام کرنے والے امریکی کاروباری اداروں کے بارے میں شرائط پر گفتگو کریں گی اور انفرادی طور پر چینی شہریوں سے ملیں گی

ستمبر میں چین میں ترقی یافتہ ممالک کے ’جی 20‘ سربراہ اجلاس سے قبل، امریکی قومی سلامتی کی مشیر، سوزن رائس آئندہ ہفتے بیجنگ اور شنگھائی جائیں گی۔ یہ بات وائٹ ہاؤس نے جمعے کے روز جاری کردہ ایک بیان میں بتائی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ میں، رائس کی اعلیٰ سرکاری اہل کاروں سے ملاقات کرنے والی ہیں، جن میں مملکتی کونسلر جانگ جیچی شامل ہیں، جس موقعے پر باہمی، علاقائی اور عالمی معاملات پر بات چیت ہوگی، جب کہ ستمبر میں چین میں 20 کے گروپ کے سربراہ اجلاس میں صدر براک اوباما شرکت کرنے والے ہیں، جس میں ترقی یافتہ صنعتی ملکوں کے سربراہ شریک ہوں گے۔

شنگھائی میں، رائس اعلیٰ کاروباری منتظمین سے ملاقات کریں گی جس دوران چین میں کام کرنے والے امریکی کاروباری اداروں کے بارے میں شرائط پر گفتگو کریں گی اور انفرادی طور پر چینی شہریوں سے ملیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عملی تعاون کے فروغ اور چین کے ساتھ اختلافات سے تعمیری انداز میں نبردآزما ہونے کے ضمن میں امریکی عزم کی نشاندہی کریں گی۔

XS
SM
MD
LG