رسائی کے لنکس

احمدی نژاد کے قریبی ساتھی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار


احمدی نژاد کے قریبی ساتھی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار
احمدی نژاد کے قریبی ساتھی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

ایران کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ حکام نے صدر محمود احمدی نژاد کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے سابق نائب وزیرِخارجہ کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق محمد شریف ملک زادہ کو جمعرات کے روز حراست میں لیا گیا۔ ملک زادہ نے رواں ہفتے اپنی تقرری کےمحض تین دن بعد ہی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

نائب وزیرِخارجہ کے استعفیٰ کی بنیادی وجہ ان کی تقرری پر صدر احمدی نژاد اور قدامت پسندوں کے مابین پیدا ہونے والا تنازعہ تھا جس کے باعث وزیرِخارجہ علی اکبر صالحی کو پارلیمان میں مواخذہ کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔

ملک زادہ پر مالی بدعنوانیوں کے الزامات تھے اور ایرانی پارلیمان کے ارکان نے خبردار کیا تھا کہ اگر ان کی تقرری منسوخ نہ کی گئی تو ایرانی وزیرِخارجہ کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صدر احمدی نژاد اور ایرانی علماء اور قدامت پسندوں کے مابین ایران کے مستقبل کی حکمتِ عملی سے متعلق گزشتہ کئی ماہ سے تنازعہ چلا آرہا ہے۔

اپنے استعفیٰ میں ڈپٹی وزیرِخارجہ نے تحریر کیا تھا کہ وہ اپنے مخالفین کی جانب سے "ناجائز الزامات اور حد سے زیادہ نا انصافی" کے مزید متحمل نہیں ہوسکتے۔

XS
SM
MD
LG