رسائی کے لنکس

خواتین کوایڈزکے جراثیم سے محفوظ رکھنے کی عالمی مہم


ایڈز کی مہلک بیماری کے خلاف سرگرامِ عمل اقوام متحدہ کے ادارے نے ایک عالمی مہم کا آغا ز کیا ہے جس کا مقصد لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو ایچ آئی وی (HIV) جراثیم سے محفوظ رکھنا ہے جو دنیا بھر میں 15 سے 45 سال تک کی عمر کی خواتین میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

UNAIDS کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیکل سِڈبی کا کہنا ہے کہ جن ملکوں میں عورتوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتا ہے وہاں کی لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو ایڈز کی مہلک بیماری لاحق ہونے کاعام طور پر سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں انھوں نے اُمید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے نئے پانچ سالہ منصوبے میں رکن ممالک کی حکومتوں، سماجی اور ترقیاتی تنظیموں کو شامل کرکے اِس رجحان کا رُخ موڑا جاسکے گا۔

عالمی تنظیم کے مطابق دنیا بھر میں ایچ آئی وی جراثیم سے متاثرہ افراد کی نصف تعداد خواتین کی ہے اور افریقہ کے بعض ملکوں میں اس وائرس کا شکار ہونے والوں میں 60 فیصد تعداد خواتین کی ہے۔ UNAIDS کے مائیکل سِڈبی نے متنبہ کیا ہے کہ یہ متاثرہ خواتین کے بچوں کی صحت پر بھی اس کے سنگین اثرات ہو تے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نئے منصوبے کا مقصد لڑکیوں اور خواتین کو معلومات دینا اور انھیں ایسی ماہرانہ تربیت دینا ہے تاکہ وہ ایڈز کے جراثیم سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔ لیکن اس مہم کی کامیابی کے لیے مردوں کی اس میں شمولیت ضروری ہو گی۔

XS
SM
MD
LG