رسائی کے لنکس

2013 میں سب سے زیادہ امدادی کارکن تشدد کا نشانہ بنے: رپورٹ


رواں سال میں اب تک تنظیم کا کہنا تھا کہ 79 امدادی کارکن ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ یہ اعداد و شمار 70 تھے۔

برطانیہ میں قائم ایک مشاوراتی ادارے ’’ہیومنٹیرین آؤٹ کم‘‘ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال امدادی کارکنوں کو سب سے زیادہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تنظیم نے حال ہی میں جاری ہونے والی اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا کہ 2013 میں دنیا بھر میں 155 کارکن مارے گئے جبکہ 171 زخمی اور 134 کو اغوا کیے گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق 2012 سے یہ اعدادوشمار 66 فیصد زیادہ ہیں۔

رپورٹ کا کہنا تھا کہ تین تہائی واقعات پاکستان، افغانستان، جنوبی سوڈان، سودان اور شام میں پیش آئے۔

رواں سال میں اب تک تنظیم کا کہنا تھا کہ 79 امدادی کارکن ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ یہ عداد و شمار 70 تھے۔

اقوام متحدہ کے ہیومنٹیرین ڈے پر ایک افغان غیر سرکارئ تنظیم کے عہدیدار مسعود کاروخیل کا قومی سلامتی کے خصوصی اجلاس میں کہا تھا کہ امدادی کارکنوں کے خلاف ہونے والے تشدد کے واقعات میں زیادہ تر مقامی لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تنظیمیں خود کو لاحق خطرے کی شدت کو کم کرنے کے لیے مقامی اسٹاف کو استعمال کرتی ہیں۔

ہیومنٹیرین ڈے کے موقع پر جاری ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ امدادی کاموں کے لیے معاونت فراہم کرنے والے ملک کی حیثیت امریکہ کارکنوں کی سلامتی اور تحفظ کے لیے ہر کچھ کرنے کے عزم پر قائم رہے گا۔

XS
SM
MD
LG