رسائی کے لنکس

اجمل قصاب کا سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ


ممبئی میں ہائی کورٹ کی عمارت (فائل فوٹو)
ممبئی میں ہائی کورٹ کی عمارت (فائل فوٹو)

ممبئی حملوں کے زندہ بچ جانے والے واحد حملہ آور اجمل قصاب کی وکیل نے کہا ہے کہ اُن کا موکل ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرے گا۔

وکیل فرحانہ شاہ نے بدھ کو بتایا کہ اجمل قصاب رواں ہفتے بھارتی ہائی کورٹ کے اُس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے گا جس میں اُس کی موت کی سزا کو برقرار رکھا گیا تھا۔ چھ مئی 2010ء کوممبئی کی ایک عدالت نے اجمل قصاب کوموت کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف اُس نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی لیکن رواں ہفتے اس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے اس اپیل کر مسترد کر دیا تھا۔

اگر بھارت کی سپریم کورٹ بھی اجمل قصاب کی سزا کو برقرار رکھتی ہے تو اُس کے پاس آخری موقع صدر سے معافی کی درخواست ہو گی۔

بھارت کے اقتصادی مرکز ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث 10 حملہ آوروں میں سے صرف اجمل قصاب ہی کو زخمی حالت میں زندہ پکڑا گیا تھا، ان دہشت گردانہ حملوں میں 166 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور بھارت نے اس کی ذمہ داری کالعدم تنظیم لشکر طیبہ پر عائد کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ امن مذاکرات معطل کر دیے تھے اور حال ہی میں اس عمل کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG